پاکستان میں دہشت گردی سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، منفی اثرات کھیلوں پر مرتب ہو ئے، وفاقی حکومت قومی و علا قائی کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے، قومی کھیل ،کرکٹ اور فٹبال کے بعد نیزہ بازی جیسے کھیل کی پروموشن کے لئے حکو مت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی راناتنویر حسین کا نیزہ بازی کے مقابلوں کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 18 اپریل 2015 16:08

لاہور/شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی راناتنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات سے جہاں ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا وہاں اس کے منفی اثرات کھیلوں پر بھی مرتب ہو ئے وفاقی حکومت قومی و علا قائی کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے قومی کھیل ،کرکٹ اور فٹبال کے بعد نیزہ بازی جیسے کھیل کی پروموشن کے لئے حکو مت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے نیزہ بازی کا کھیل اپنا تاریخی پس منظر رکھتا ہے اس کے فروغ کے لئے حکومت نے متعلقہ وزارت کو ہد ایات جاری کر دی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے فیروز والہ کے زیر اہتمام شیخوپورہ کے تاریخی الجلیل گا رڈن میں ،، آل پنجا ب نیزہ بازی کے مقابلوں ،، کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں پنجاب کے 15اضلاع کی28ٹیموں کے 250گھڑسواروں نے حصہ لیا انہوں نے سنگل مقابلہ میں فاتح گوجرانوالہ کے نیزہ باز تصور حسین ،فیصل آباد کے آصف کھرل ،شیخوپورہ کے حاجی محمد شہباز سمیت دیگر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر رکن قومی وصوبائی اسمبلی سردار عرفان ڈوگر ، رانا افضال احمد ، پیر اشرف رسول ،حسان ریاض ، ڈی سی او راشد کمال الرحمن ، ٹی ایم اے فیروزوالہ احسن عنا ئیت سندھو،آرگنا ئزر چودھری نصراللہ وڑائچ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کے افسران بھی موجود تھے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی راناتنویر حسین نے کہاکہ گھڑ سوار نیزہ بازی کا کھیل صحتمندانہ روایات کا امین ہے اس کے فروغ سے کھیل کے میدان آباد اور ہسپتال ہو سکتے ہیں انہوں نے کھلاڑیوں پرزور دیا کے وہ ان کھیلوں کے ذریعے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرا کریں کیونکہ کوئی بھی کھیل ذہنی نشوونما اور مثبت تعمیری رجحانا ت کا ذریعہ ہو تا ہے انہو ں نما یا ں پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں اس موقع پر انہوں نے نیزہ بازی ایسوسی ایشن کے لئے ہر ممکنہ امداد کا بھی اعلان کیا ۔