پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چین کے صدر کا خطاب، دعوت ناموں کی تیاری حتمی مراحل میں داخل

ہفتہ 18 اپریل 2015 16:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے عوامی جمہوریہ چین کے صدر کا خطاب، دعوت ناموں کی تیاری کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہوگیا، خصوصی دعوت ناموں کے علاوہ کسی بھی شخص، صحافی،سفارتکار اور بیورو کریٹس کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو چائنیز صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر خصوصی دعوے نامے جاری کئے جا رہے ہیں،جن کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی حاصل کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق خصوصی دعوت ناموں کے علاوہ کسی بھی شخص، صحافی،سفارتکار اور بیورو کریٹس کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی

متعلقہ عنوان :