کراچی این اے 246 میں ضمنی انتخابات بارے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اہم اجلاس

ہفتہ 18 اپریل 2015 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) کراچی این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے جس میں آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز این اے 246 کراچی ضمنی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ این اے 246 میں انتخابات کے ایک روز قبل عملہ اور دیگر انتخابی سامان کو رینجرز اور پولیس کی سکیورٹی میں پولنگ سٹیشن پرپہنچایا جائے گا پولنگ کے روز پولیس اور رینجرز اہلکار انتخابی عملے کی سکیورٹی یقینی بنائینگے اس کے علاوہ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ پولنگ کے دوران انتخابی عملے کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی اور مشکوک حرکت میں پائے جانے والے افراد کو موقع پر سزا دی جائے گی اس کے علاوہ پولیس اور رینجرز کو پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی سکیورٹی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔