جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کھ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ٹیلفونک رابطہ

ہفتہ 18 اپریل 2015 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو ٹیلفون کیا ہے جس میں کراچی ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کرنے پر ن لیگ کی مرکزی قیادت کا شکر یہ ا دا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق دونوں رہنماؤں میں کراچی ضمنی الیکشن کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور دونوں رہنماؤں میں جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔