Live Updates

کراچی : وقت کی کمی کے باعث بائیو میٹرک سسٹم سے معذرت کر لی گئی، سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات میں اعتراضات اور تحفظات سے آگاہ کیا ہے، پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اپریل 2015 15:55

کراچی : وقت کی کمی کے باعث بائیو میٹرک سسٹم سے معذرت کر لی گئی، سیکرٹری ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18 اپریل 2015ء) : پی ٹی آئی رہنما اور این اے 246 کے امیدوار عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم حلقے میں لوگوں سے شناختی کارڈز اکٹھے کر رہی ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات میں اپنے مطالبات اور اعتراضات سے آگاہ کر دیا گیا ہے ، وقت کی کمی کے باعث ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک سسٹم سے معذرت کی گئی ہے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کی کراچی پریس کے علاوہ کسی اور شہر کی پریس میں چھپائی کا مطالبہ کیا تھا. کراچی کی پریس میں ایم کیو ایم کے اراکین ملازم ہیں اور بیلٹ پیپرز کی چوری کا خدشہ ہے. عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی گنتی رینجرز کی موجودگی میں ہونی چاہئیے ، جبکہ 4 گھوسٹ پولنگ سٹیشنز سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے. عمران اسماعیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام اعتراضات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات