Live Updates

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ، سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اپریل 2015 15:17

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18 اپریل 2015ء) : حلقہ این اے 246 کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے کی سکیورٹی کے لیے 3237 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے.

(جاری ہے)

سکیورٹی اہلکاروں میں 8 ایس پی، 16 ڈی ایس پی، 40 ایس ایچ او بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ 8 ایڈشنل ایس ایچ او اور 22 ہیڈ محرر بھی اپنے فرائض انجام دیں گے. جلسے کی سکیورٹی میں 5 سکیورٹی یونٹ اور ریزرو فورس کے 360 اراکین بھی شامل ہوں گے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی 6 ٹیمیں جلسہ گاہ کے اطراف پر تعینات کی جائیں گی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات