سانحہ یوحنا آباد ، مریم صفدر کی ضمانت کنفرم ، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت

ہفتہ 18 اپریل 2015 15:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) لاہورکی سیشن عدالت نے سانحہ یوحنا آبادکے بعدہنگامہ آرائی کے دوران خوفزدہ ہو کر گاڑی بھگاتے ہوئے3افراد کوکچلنے والی خاتون مریم صفدرکی ضمانت کنفرم کر دی ۔سانحہ یوحنا آباد پر احتجاج کے دوران مریم صفدر کی کار سے ٹکر اکر تین افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ملزمہ مریم صفدر نے ضمانت کی توثیق کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔جج نوید اقبال کی عدالت میں مریم صفدر پیش ہوئیں ۔ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکل نے جان بوجھ کر 3 افراد کو گاڑی تلے نہیں کچلا ،،عدالت نے مریم صفدر کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ضمانت کی توثیق کر دی۔