الیکشن کمیشن نے این اے 246 میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کونا ممکن قراردیدیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 15:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہاہے کہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی نتصیب ممکن نہیں ہے۔اس ضمن میں ہفتہ کو قائم مقام سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی سربراہی میں صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں کراچی میں این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے سیکیورٹی صورت حال سمیت تمام امور کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبر الیکشن کمیشن جسٹس (ر)روشن عیسانی، چیف سیکرٹری سندھ، رینجرز اور پولیس حکام بھی شریک ہوئے۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے لئے دی گئی تجاویز پرغور کیا گیا۔واضح رہے کہ رینجرز حکام نے الیکشن کمیشن سے این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخاب کرانے کی درخواست کی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے فوری طور پر بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے انتخاب کو ناممکن قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :