چینی صدر کے دورہ سے قبل پاک چین مشترکہ تھنک ٹینک برائے اقتصادی راہداری کا قیام ‘ مشاہد حسین سید شریک چیئرمین نامزد
ہفتہ 18 اپریل 2015 15:15
ہائی نان /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان سے قبل پاک چین مشترکہ تھنک ٹینک برائے اقتصادی راہداری کا قیام عمل میں آگیا ہے جس کیلئے سینیٹر مشاہد حسین سید کو شریک چیئرمین نامزد کردیا گیا ہے۔ پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے اسلام آباد آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک چین قریبی تعلقات کے تناظر میں اپنی نوعیت کے منفرد اقدام ریسرچ اینڈ ڈیولیپمنٹ انٹرنیشنل نامی تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان چین کے حسین ترین جزیرے ہائی نان میں منعقدہ تین روزہ کانفرنس کے دوران کیا گیا ، جس کے شرکاء سے سینیٹر مشاہد حسین سیدنے اپنے کلیدی خطاب میں دونوں دوست ممالک کے مابین تعاون کو تیز تر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
مشترکہ تھنک ٹینک کے اغراض و مقاصد میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلقہ امور میں اعلیٰ درجے کی ریسرچ کو پروان چڑھانا بتایا گیا ہے، چین کی طرف سے مادام چاوٴ پائیگا بطور شریک چیئرپرسن نمائندگی کریں گی، جو کہ سابق وزیر اور حالیہ ممبر پارلیمنٹ ، وائس چیئرپرسن آف فارن افیئرز کمیٹی آف دی نیشنل پیپلز کانگرس کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہی ہیں، چینی صدر کے مجوزہ دورہ پاکستان میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلقہ پراجیکٹس میں اہم ترین پیش رفت دیکھنے میں آئی گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.