Live Updates

جوڈیشل کمیشن عمران خان کو مطمئن کرنے کیلئے بنایا گیا ، اس سے اس کا دھاندلی کا جھوٹ پکڑا جائے گا، ریلوے کی کالی بھیڑوں کی گردن اور دم پر پاؤں رکھا ، ریلوے کی ساری آمد ریلوے کے اکاؤنٹ میں جاتی ہے، ریلوے پولیس کو تین سے چار برس میں پنجاب پولیس کے برابر لائیں گے

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 اپریل 2015 15:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن عمران خان کو مطمئن کرنے کیلئے بنایا گیا ہے، اس سے اس کا دھاندلی کا جھوٹ پکڑا جائے گا، ہم نے ریلوے کی کالی بھیڑوں کی گردن اور دم پر پاؤں رکھا ہے، ریلوے کی ساری آمد ہمارے ریلوے کے اکاؤنٹ میں جاتی ہے، ریلوے پولیس کو تین سے چار برس میں پنجاب پولیس کے برابر لائیں گے۔

وہ ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا ٹرم آف ریفرنس عمران خان نے ثابت کرنا ہے کیونکہ کمیشن عمران خان کو مطمئن کرنے کیلئے بنایا گیا ہے، اس سے ان کا دھاندلی کا جھوٹ بھی پکڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی کالی بھیڑوں کی گردن اور دم پر پاؤں رکھا ہوا ہے، بعض اخبارات نے ریلوے سے متعلق غلط خبریں شائع کیں، جس کی میں وضاحت کرتا ہوں کہ ریلوے کی ساری آمدن ہمارے ریلوے کے اکاؤنٹ میں جاتی ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے پویس ایک نظرانداز ادارہ ہے ، اب ہم ریلوے پولیس کو 3سے 4برس میں پنجاب پولیس کے برابر لائیں گے، ہم نے ان کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کی سمری بھیجی ہوئی ہے، ریلوے کے ایس پی کی رینج 6اضلاع تک ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کیلئے ایک ارب روپے کا سیکیورٹی پلان بنایا ہے جس میں سے 50کروڑ رواں مالی سال سیکیورٹی سامان پر خرچ ہوں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات