کراچی: سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کا پوسٹ مارٹم مکمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اپریل 2015 15:08

کراچی: سنی اتحاد کونسل کے رہنما  طارق محبوب کا  پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18 اپریل 2015ء): سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا . طارق محبوب کا پوسٹمارٹم 3 گھنٹے تک جاری رہا جبکہ پوسٹمارٹم پولیس سرجن ڈاکٹر جلیل قادر نے کیا.

(جاری ہے)

ڈاکٹر جلیل قادر کا کہنا تھا کہ طارق محبوب کے جسم پر بظاہر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا، تاہم اعضا کی کیمیائی رپورٹ آنے پر ہی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی جبکہ طارق محبوب کے اعضا کی کیمائی رپورٹ میں ایک ہفتے کا وقت درکار ہے.