این اے 246 میں ضمنی الیکشن بائیومیٹرک کے ذریعے کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا‘ کراچی میں ہونے والے اجلاس میں اس کا فیصلہ کیا جائے گا،ترجمان الیکشن

ہفتہ 18 اپریل 2015 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ این اے 246 میں ضمنی الیکشن بائیومیٹرک کے ذریعے کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا‘ کراچی میں ہونے والے اجلاس میں اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ہفتہ کے روز ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ این اے 246 میں ضمنی الیکشن بائیومیٹرک کے ذریعے کروانے یا نہ کروانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا ہے۔

(جاری ہے)

ضمنی الیکشن بائیومیٹرک کے ذریعے کروانے کے لئے تاحال انتظامات مکمل نہیں ہیں لیکن کراچی میں ہونے والے اجلاس میں اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن کے پاس این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں بائیومیٹرک کے ذریعے الیکشن کروانے کے وسائل محدود ہیں تاہم اعلیٰ حکام اس بات کا تعین کرینگے کہ متعلقہ حلقے میں بائیومیٹرک کے ذریعے انتخابات کروائیں یا نہ کروائیں۔ اجلاس میں تمام امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :