پشاور: سینٹرل جیل میں قید مولانا صوفی محمد کے کیسز کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت، تمام کیسز عام عدالت میں منتقل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اپریل 2015 14:56

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18 اپریل 2015ء) : سینٹرل جیل میں قید مولانا صوفی محمد کے کیسز کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی. سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے خصوصی جج عبد الرؤف نے کی.

(جاری ہے)

جس میں مولانا صوفی محمد کے ضلاف تمام مقدمات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ختم کر کے عام عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے . مولانا صوفی محمد پر بغاوت، کبل تھانے پر حملہ، گراہی گراؤنڈ میں دھرنا کے مقدمات درج تھے جنہیں اے ٹی سی سے خارج کر کے عام عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :