سیکرٹری الیکشن کمیشن کا عزیز آباد کا دورہ

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) ضمنی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے عزیز آباد کا دورہ کیا جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حلقہ این اے 246 کیلئے بائیو میٹرک ضمنی انتخاب کرانے پرغورکر رہے ہیں،انہوں نے کہا حلسے میں سیکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہوں ، پورے حلقے کا دورہ کیا ہے اور ضمنی انتخاب کے لیے سیکورٹی انتطامات کافی بہترہیں۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پرضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی بابر یعقوب ملک کے ہمرا موجود تھے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کراچی میں چیف سیکرٹری سندھ ، ڈی جی رینجرز ،حلقے کے امیدواروں ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور پریزائیڈنگ افسران سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کراچی میں ایک اجلاس کی بھی صدارت کریں گے جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :