بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کرانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے صوبے میں بلدیاتی میں انتخابات بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی، جس پر غور کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس (پیر کو) طلب کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے کل کے اجلاس میں نادرا حکام کو طلب کیا ہے۔ نادرا حکام خیبرپختونخوا میں بائیو میٹرک سسٹم کے حوالے سے پریزنٹیشن دیں گے، جس کے بعد خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا