سرگودھا،سکول ٹیچر پر وکیل گردی‘ تشدد اور حبس بے جا میں رکھ کر حوالہ پولیس ‘ بے گناہ ٹیچر کی بیوی کی دوہائی‘ 5 بیٹیوں سمیت خود سوزی کی دھمکی دیدی

‘ ڈی پی او نے خاتون کی درخواست ڈی ایس پی کو بھجوادی‘

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) سکول ٹیچر پر وکیل گردی‘ تشدد اور حبس بے جا میں رکھ کر حوالہ پولیس ‘ بے گناہ ٹیچر کی بیوی کی دوہائی‘ 5 بیٹیوں سمیت خود سوزی کی دھمکی دیدی‘ ڈی پی او نے خاتون کی درخواست ڈی ایس پی کو بھجوادی‘ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 15 شمالی کی رہائشی خاتون نورین نے ڈی پی او سرگودھا کو درخواست دی کہ مقامی وکیل حماد ہارون چیمہ ولد ہارون اکبر چیمہ نے اس کے شوہر احسان اللہ جوکہ سکول ٹیچر ہیں کیخلاف متعدد جھوٹے مقدمات درج کروا رکھے ہیں گزشتہ روز میرے شوہر عدالت میں پیشی کیلئے آئے تو مخالف وکیل حماد ہارون چیمہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عدالت سے نکلتے ہی ان پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے چیمبر میں لے جاکر 4 سے 5 گھنٹے حبس بے جا میں رکھ کر سٹی پولیس کے حوالہ کردیا خاتون نے الزام لگایا کہ مخالف وکیل نے ایک گاڑی لینڈ کروزر ماڈل 1999ءء میرے دیور ذکاء اللہ کو 19 لاکھ 75 ہزار روپے میں فروخت کی تھی جو بعد میں کسٹم کی عدم ادائیگی کے باعث پکڑی گئی جس پر میرے شوہر نے حماد ہارون سے شکایت کی اور اسی دوران ان کی تلخ کلامی ہوئی جو میرے شوہر کیلئے درد سر بن گئی اور وہ انتقام پر اتر آیا اور میرے شوہر کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کراکر ان کی زندگی کو برباد کرنے پر تلا ہوا ہے خاتون کا کہنا تھا کہ اگر اسے انصاف نہ فراہم کیا گیا تو وہ اپنی پانچ بیٹیوں سمیت خود سوزی کرلیں گے ڈی پی او نے خاتون کی درخواست ڈی ایس پی سرکل کو بھجوا کر انصاف فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :