کمالیہ بار ایسوسی ایشن کی فیصل آبا دمیں ہائی کورٹ کا بینچ نہ بنائے جانے کے خلاف ہڑتال

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:49

کمالیہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء کمالیہ بار ایسوسی ایشن نے فیصل آبا دمیں ہائی کورٹ کا بینچ نہ بنائے جانے کے خلاف ہڑتال کی، تمام دن عدالتوں کا بائیکاٹ ، سائلین پریشان حال پھرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ بار ایسوسی ایشن نے فیصل آبا دمیں ہائی کورٹ کا بینچ نہ بنائے جانے کے خلا ف ہڑتال کی اور تمام دن عدالتی عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے سائلین تمام دن پریشان حال پھرتے رہے۔ اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن کمالیہ رانا ریاض ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ علاقائی ضروریات کے پیش نظر فیصل آباد میں ہائی کورٹ کا بینچ بنایا جانا نہایت ضروری ہے۔ ہم اس ایشو پر فیصل آباد بار کونسل کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بینچ کے قیام تک اپنی جدو جہد کو جاری رکھیں گے۔ ہم بغیر کسی سیاسی و ذاتی مفادات کے اس تحریک کو چلا رہے ہیں اور عوام کی بہتری کے لیے اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔