افغان آرمی چیف نے 3 سینئر افسران کو پاک آرمی کے اعلیٰ اعزازات سے نوازا

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:46

کاکول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں تین سینئر افسران کو آرمی کے اعزازات سے نوازا گیا جس میں ذیشان ،ہاشم اور قیصر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کاکول میں 132 ویں ایم پی اے لانگ کورس پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں افغان فوج کے سربراہ جنرل شیر محمد کریمی نے تین سینئر افسران کو پاک آرمی کے اعلیٰ اعزازات سے نوازا ۔جن میں اعزازی شمشیر سینئر انڈر آفیسر ذیشان ،آرمی آفیسر گولڈ میڈل انڈر آفیسرہاشم اور صدارتی طلائی تمغہ سینئر آفیسر قیصر کو دیا گیا

متعلقہ عنوان :