پاکستان تاجر برادری کا چینی صدر کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ انتہائی اہم ہو گا کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اور تاجر برادری کے لئے کاروبار سرمایہ کار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کے صدر مزمل حسین بخاری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ کے موقع پر پاکستان پر 46 ارب ڈالرز کے توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کا آغاز متوقع ہے جس سے سرمایہ کاری کے شاندار مواقع پیدا ہونگے اور ملک میں اقتصادی ترقی کا نیا باب شروع ہو گا۔

2000 میل پر مشتمل پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے علاوہ گوادر پورٹ کو مغربی چین کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے سڑکوں اور ریلوے کا جال بچھانے کے علاوہ بہت سے توانائی منصوبوں کا سلسلہ شروع ہو گا جس سے کاروبار سرمایہ کاری کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان میں ترقی کی رفتار تیز ہو گی بلکہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس خطے میں علاقائی تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :