پاکستان اور افغانستان کا دشمن ایک ہے،غیر ریاستی عناصر نے امن کو تباہ کیا،جنرل شیر محمد کریمی
ہفتہ 18 اپریل 2015 14:41
کاکول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) افغانستان فوج کے سربراہ جنرل شیر محمد کریمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ دشمن کا سامنا ہے ،دونوں ممالک کو بیرون خطرات سے زیادہ اندرونی خطرات لاحق ہیں،غیر ریاستی عناصر نے خطے کاامن تباہ کیاہے ،دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے ان غیرریاستی عناصر کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز پاکستان ملٹری اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کاکول میں 132 ویں ایم پی اے لانگ کورس پاسنگ آؤٹ تقریب منعقدہوئی۔
افغان فوج کے سربراہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی ،لانگ کورس 6 افغان بھی کیڈٹس آؤٹ پاس ہوئے ۔تربیت حاصل کرنے والے کیڈٹس نے حلف اٹھایا۔(جاری ہے)
افغان فوج کے سربراہ نے بہترین کارکردگی دکھانے والے آفیسران کو اعزازات سے نوازا، جن میں اعزازی شمشیر سینئر انڈر آفیسر ذیشان ،گولڈ میڈل انڈر آفیسر اور صدارتی طلائی تمغہ سینئر آفیسر قیصر کو دیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان فوج کے سربراہ جنرل شیر محمدکریمی نے کہا ہے کہ کاکول میں آرمی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز اور فخر ہے ،پاک فوج کا مشکورہوں جنہوں نے مجھے اس تقریب میں مدعو کیا ہے۔پاک فوج دنیا کی بہترین میں سے ایک ہے ،انہوں نے کہا کہ کیڈٹس کی تقریب ہمیشہ یادگار ہوتی ہے ،کیڈٹس ملک کا ہمیشہ مستقبل ہوتے ہیں ،جسمانی فٹنس کے ساتھ قائدانہ صلاحیتیں بھی ضروری ہیں اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔افغان سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ دشمن کا سامنا ہے اور دونوں ممالک ان دشمنوں کے ساتھ کئی عرصہ سے نبرذآزما ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر نے پاکستان اور افغانستان کو ٹارگٹ بنا رکھا ہے اور ان عناصر کی وجہ سے نہ صرف دونوں ممالک کو نقصان ہوا ہے بلکہ پورے خطے کی امن وامان کی صورت حال متاثر ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو ملکر ان غیر ریاستی عناصر کو ختم کرنا ہوگااور اس کے لئے مشترکہ کوششیں اور تعاون ضروری ہے اور دہشت گردی کی عفریت پر قابو پانے کیلئے دونوں ممالک کا باہمی تعاون اور قریبی روابط ضروری ہیں اور اس حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں، پاک افغان سٹرٹیجک ڈائیلاگ حوصلہ افزاء ہیں اور ان کے مثبت اثرات خطے کیلئے نیک شگون ہیں ،جنرل شیر محمد کریمی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو بیرونی سرحدوں سے زیادہ اندرونی خطرات زیادہ لاحق ہیں ۔خطے میں قیام امن کیلئے خطے کے تمام ممالک کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور یہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ اور امن کی صورت حال گزشتہ 20 سے30 سالوں سے مختلف ہے اور خطے میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں،پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں مختلف ممالک کے سفیر، دفاعی اتاشی اور کیڈٹس کے والدین بھی شریک تھے۔ پاس آوٴٹ ہونے والے کیڈٹس کو اسناد اور میڈلز دیے گئے،بہترین کارکردگی دکھانیپراعزازی شمشیرسینئرانڈرآفیسرذیشان کودی گئی،چیف آف آرمی اسٹاف گولڈمیڈل انڈرآفیسرہاشم کو اورصدارتی تمغہ سینئرآفیسرقیصرکودیاگیا۔کاکول ملٹری اکیڈمی سے پاس آوٴٹ ہونے والے کیڈٹس میں 6 افغان اور دیگر دوست ممالک کے کیڈٹس بھی شامل ہیںمزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.