برطانیہ میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں عروج پر

پاکستان میں نائجل فراج کی کامیابی کے لیے دعائیں

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:34

برطانیہ میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں عروج ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) برطانیہ میں ان دنوں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، اب سے تقریبا تین ہفتے بعد 7 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی مہم زور شور سیجاری ہے۔ برطانیہ میں بڑی جماعتوں کنزرویٹو لیبر اور لبرل ڈیمو کریٹ کے مقابلے میں یوکپ جماعت کو نسل پرستانہ جذبات رکھنے والی جماعت کے طور پر دیکھا جاتا ہے جبکہ میڈیا رپورٹس میں اس کے سیاسی مستقبل کیحوالے سے زیادہ کچھ نہیں کہا جارہا ہے۔

حالیہ انتخابی جائزوں کے نتیجے سے پتہ چلا ہے کہ نائجل فراج کی جماعت یو کپ کی مقبولیت اس سال کے آغاز میں 15 فیصد سے کم ہو کر 8فیصد پر پہنچ گئی ہے۔اس کے باوجود یوکپ کی انتخابی مہم کو حال ہی میں ایسی جگہ سیحمایت کا یقین دلایا گیا ہے،جہاں سے اس کا کوئی امکان نہیں تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاستدان نائجل فراج کی انتخابی مہم برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئی ہے جہاں انکے غیر متوقع حامی پارٹی کی حمایت کرتے ہوئے انتخابی مہم کو زور وشور سے چلا رہے ہیں۔

برطانو ی روزنامہ مرر کے مطابق پاکستان میں مسیحی برادری کے ایک گروپ کی جانب سے عام انتخابات میں نائجل فراج کی جماعت کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کرائی جارہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانوی سیاسی جماعت یو کپ کو لاہور میں رائل ڈی سائپل چرچ کی طرف سے حمایت حاصل ہوئی ہے ، جہاں اس کے لیے دعائیں کی گئں۔یوکپ کے رہنما کے حامیوں نے ان کی انتخابی مہم کا حصہ بنتے ہوئے نائجل فراج کی تصویر والے پوسٹر اور بینر تیار کیے ہیں جنھیں انتخابی مہم کا رنگ دینے کے لیے بازاروں اور گلیوں میں لگایا گیا ہے۔

پادری فرانسس بشیر کے مطابق ان کی عیسائی اقدار اور دولت مشترکہ کے موقف کو اپناتے ہوئے وہ یوکپ کی حمایت کر رہے ہیں۔ایک اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ویڈیو میں پادری فرانسس نے کہا کہ گزشتہ ماہ کی بات ہے جب انھیں فیس بک پر کسی نے نائجل فراج کی جماعت کے بارے میں دعا کرنے کے لیے کہا تھا۔اس کے بعد میرے بیٹے نے ان سے بات کی تھی جس کے بعد ہمارے دل میں ان کی محبت زیادہ ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں چرچ ممبران منتر کے درمیان کہتے ہیں کہ ہم سر نائجل فراج سے محبت رکھتے ہیں جبکہ کمرے کا اندرونی حصہ پارٹی کیجامنی اور پیلے رنگ سے سجایا گیا ہے۔ان پوسٹر میں لکھا ہے کہ خدا آپ کو کامیاب کرے ،ہماری دعائیں آپ کی جماعت کے سب کارکنوں کے ساتھ ہیں۔نائجل فراج کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی دعاوٴں کا سن کر بہت متاثر ہوئے ہیں۔ناقدین کے خیال میں یو کپ کیحق میں عجیب وغریب حمایت دراصل پاکستان میں مسیحی برادری کو درپیش حالیہ مسائل کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

اگرچہ مبصرین کے مطابق وزیر اعظم کے عہدے کے لیے حکمراں جماعت اور مخالف جماعت لیبر کے درمیان مقابلہ بہت سخت رہے گا لیکن اسی سیاسی ہلچل کے دوران حکومت کی پالیسیوں سے ناراض ووٹرز کی جانب سے عوامی احتجاج کیطور پرنائجل فراج کی یورپی یونین مخالف جماعت یو کے انڈیپینڈنٹ پارٹی کی حمایت میں ووٹ ڈالے جانے کا بھی امکان ہے

متعلقہ عنوان :