اسلام‌آباد: چینی‌صدر کی پاکستان آمد پر مقامی سطح پر تعطیل نہ کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اپریل 2015 14:14

اسلام‌آباد: چینی‌صدر کی پاکستان آمد پر مقامی سطح پر تعطیل نہ کرنے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18 اپریل 2015ء) : چینی صدر کی پاکستان آمد پر مقامی سطح پر تعطیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . تعطیل نہ کرنے کا فیصلہ سیکرٹری داخلہ کی سر براہی میں سول انتظامیہ کے اجلاس میں کیا گیا.

(جاری ہے)

جبکہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ چینی صدر کی پاکستان آمد پر موباائل فون سر وس کو بھی بحال رکھا جائے گا. اجلاس میں نیکٹا کے کوآرڈینیٹر حامد خان نے بھی شرکت کی جبکہ اس کے علاوہ اجلاس میں چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر ، آئی جی پولیس اور سی پی او راولپنڈی بھی شریک تھے.

متعلقہ عنوان :