پاک چین اقتصادی منصوبہ اب ڈرائنگ بورڈ سے نکل کر عمل کی سٹیج تک پہنچ چکا ہے ‘پاکستانی سفیر

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) چین میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی منصوبہ اب ڈرائنگ بورڈ سے نکل کر عمل کی سٹیج تک پہنچ چکا ہے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی منصوبہ اب ڈرائنگ بورڈ سے نکل کر عمل کی سٹیج تک پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ ایک سال کی مدت کے دوران اب اس سٹیج تک پہنچ چکا ہے کہ اب اس پر عملی کام شروع ہونے کی دیر ہے اور ہم توقع کر رہے ہیں کہ چینی صدر کے دورے کے دوران یہ کام بھی شروع ہو جائے گا45 ارب ڈالر کے اس منصوبے میں خنجراب کی سرحد سے لے کر گوادر تک سڑکوں اور ریل وغیرہ کی تعمیر کے علاوہ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

منصوبے کی تفصیل کے مطابق منصوبے میں 10400 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے، 832 کلومیٹر شاہراہوں کی تعمیر، 1736 کلومیٹر ریلوے لائن کی تعمیر اور گوادر کی بندرگاہ پر متعدد ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :