عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو، فیصل موٹا اور نادر شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو، فیصل موٹا اور نادر شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نائن زیرو سے گرفتار تینوں ملزمان کو دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ملزمان کے خلاف حتمی چالان کی تیاری کے لئے مزید کچھ مانگتے ہوئے ان کے جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے ملزمان کو 2 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ فیصل موٹا کو صحافی ولی بابر خان کیس میں سزائے موت دی جاچکی ہے ‘ عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو عدالت میں گواہوں نے قتل کے کئی مقدمات میں شناخت کرلیا

متعلقہ عنوان :