کراچی ‘سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 47 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا گیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 47 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا اطلاعات کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گشت کے دوران ٹھٹہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر کے قریب کجھر کریک میں پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی شکار کرنے والے 47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 8 کشتیوں کو بھی تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

میری ٹائم حکام نے بتایاکہ حراست میں لئے گئے بھارتی شہریوں کو قانونی کارروائی کے لئے ڈاکس تھانے کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :