کراچی ‘لٹن مارکیٹ سے ملحقہ عالم کلاتھ مارکیٹ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) شہر قائد کے گنجان آباد علاقے بولٹن مارکیٹ سے ملحقہ عالم کلاتھ مارکیٹ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایم اے جناح روڈ پر واقع بولٹن مارکیٹ سے ملحقہ عالم کلاتھ مارکیٹ کی ایک دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سول ہسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی گئی دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اطراف کی دکانیں بھی بند ہوگئیں پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :