رحیم یار خان :غیرت کے نام پر ایک شخص کی ناک اورکان کاٹ دیے گئے ‘تین افراد گرفتار

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:03

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء)غیرت کے نام پر ایک شخص کی ناک اور دونوں کان کاٹ دیے گئے۔پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے ظاہر پیر میں جام خمیسہ آرائیں پر 3افراد نے حملہ کیا اور تیز دھار آلے سے اس کی ناک اور دونوں کان کاٹ دئیے متاثرہ شخص کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا ‘ تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔متاثرہ شخص پر خاتون سے تعلقات کا الزام تھا