دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں ‘ وزیر اعظم کی جلال آباد دھماکے کی مذمت

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:03

اسلا آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے میں جانی نقصان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاوٴس سے جاری بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں تاہم وہ بزدلانہ کارروائیاں کر کے ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتے، خطے سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ افغان صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوئے۔