عراق‘’ ’اسلامک اسٹیٹ‘ ‘کے شدت پسند رمادی میں داخل ہو گئے

ہفتہ 18 اپریل 2015 13:34

رمادی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء)عراق میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجووٴں نے انبار صوبے کے دارالحکومت رمادی میں کامیاب پیشقدمی کرتے ہوئے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

رمادی کے رہائشیوں نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ ان شدت پسندوں نے شہر کی ایک اہم مسجد کے علاوہ رمادی ہسپتال، ایک اہم فوجی چھاوٴنی اور متعدد حکومتی عمارتوں پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ کچھ متضاد خبروں کے مطابق عراقی فورسز نے شہر کی مسجد بازیاب کرا لی ہے لیکن مختلف مقامات پر شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین لڑائی کا سلسلہ جاری ہے