الیکشن کمیشن کا گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 8 جون کو کرانے کا اعلان

ہفتہ 18 اپریل 2015 13:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 8 جون کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے انتخابات8جون کوہوں گے ‘ سمری پر وزیراعظم نواز شریف نے بھی دستخط کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے انتخابی شیڈول کا اعلان آئندہ 72 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔