کراچی ضمنی الیکشن ‘ الیکشن کمیشن نے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے سے معذوری ظاہرکردی

ہفتہ 18 اپریل 2015 13:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے 246 میں 23 اپریل کو ہونے والا ضمنی انتخاب بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے سے معذوری ظاہرکردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ تکنیکی وجوہات کی بناء پرضمنی انتخاب بائیو میٹرک سسٹم کے تحت نہیں کرا سکتے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخاب بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کیلئے قانون میں تبدیلی ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ وقت کی کمی بھی در پیش ہے۔

بائیو میٹرک ں ظام موجودہ نظام سے بالکل مختلف ہے جس کے تحت ووٹر براہ راست انگوٹھے کے نشان کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرتا ہے اس لیے اتنی قلیل مدت میں جبکہ الیکشن میں 4 روز باقی ہیں این اے 246 کا ضمنی انتخاب بائیو میٹرک سسٹم کے تحت نہیں کرایا جا سکتا۔