خسرہ ویکسین سے ہلاکتیں ‘ صوبائی وزیر صحت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 13:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں خسرہ کی ویکسین دیئے جانے کے بعد پانچ بچوں کی اموات کی اصل وجہ جاننے کیلئے صوبائی وزیر صحت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔دو روز میں بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں دو روز کے دوران مبینہ طور پر خسرہ کے ٹیکے لگانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ بچے ہلاک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین نے دعویٰ کیا کہ ان کے بچے خسرے کے ٹیکوں کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔تاہم محکمہ صحت بلوچستان نے متاثرہ بچوں والدین کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اوربچوں کی اموات کی وجہ ویکسی نیشن کو ماننے سے انکار کردیا۔ڈی جی ہیلتھ کے مطابق بچوں کے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوادئیے گئے ہیں اور ٹیسٹ کا نتیجہ آنے پر اموات کی وجوہات معلوم ہوسکیں گے۔ورثاء کی جانب سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور واقعے کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کے مطالبے کے بعد صوبائی محکمہ صحت کے حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔