کراچی : آج کا دوسرا دستی بم حملہ، ایم اے جناح روڈ پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اپریل 2015 13:19

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18 اپریل 2015ء) : کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر موتن داس مارکیٹ میں دستی بم حملہ ہوا ، حادثے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا.

(جاری ہے)

مارکیٹ پوری طرح نہیں کھلی تھی جس کی وجہ سے نقصان زیادہ نہیں ہوا. یاد رہے کہ کراچی میں آج کا یہ دوسرا دستی بم حملہ ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر معاملہ بھتے کا نتیجہ لگتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے. اس سے قبل آج صبح بولٹن مارکیٹ میں بھی دستی بم حلمہ ہوا تھا.

متعلقہ عنوان :