حوثی قبائل پر لگائی جانے والی ہتھیاروں کی پابندی نافذ کروانے کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ‘ پاکستان

وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل میں منظور کی جانے والی قرار داد بعد ایک ایس آر او 324 آئی 2015 جاری کیا ‘ دفتر خارجہ

ہفتہ 18 اپریل 2015 13:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستاننے کہا ہے کہ یمن کے حوثی قبائل پر سلامتی کونسل کی جانب سے لگائی جانے والی ہتھیاروں کی پابندی پر عمل درآمد کروانے کیلئے پاکستان کی جانب سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل میں منظور کی جانے والی قرار داد بعد ایک ایس آر او 324 آئی 2015 جاری کیا ہے۔

یہ ایس آر او اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایکٹ 1984 کی دفعہ 2 تحت اثاثہ جات کو منجمد کرنے، سفری پابندی اور ہتھیاروں کی خریداری پر پابندی کے حوالے سے عمل درآمد کروانے کے لئے جاری کیا گیا ترجمان نے کہا کہ سلامتی کونسل میں منظور کی جانے والی قرار داد 2140(2014)، 2204(2015) اور 2216(2015)پرعمل درآمد کروانے کے لئے پاکستان نے تمام ضروری اقدامات اٹھالئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :