خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخا با ت--صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز کا استعمال

ہفتہ 18 اپریل 2015 12:52

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخا با ت میں صو با ئی حکومت کی جا نب سے فنڈز کے استعمال پر جمعیت علما ء اسلام نے چیف جسٹس پشاور ہا ئی کورٹ سے خصوصی ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا یہ مطا لبہ جمعیت علما ء اسلام کے صو با ئی رہنما ء اور سا بق ضلع نا ظم حا جی عبدالر ؤ ف خا ن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سر بر ا ہ عمرا ن خا ن انتخا بی دھاندلی کا نام لے کر تین ما ہ تک کنٹینر تک چیختے رہے مگر اب خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف خو د دھاندلی کے نئے ریکارڈ بنا نے میں کو شا ں ہیں انہوں نے کہا کہ ججز غیر جانبدار ہو تے ہیں لوگ ان سے ڈر تے ہیں اور ان کی نگرا نی میں انتخا بات بھی شفاف ہو تے ہیں مگر اب بلدیاتی انتخابات میں ججز کے بغیر صو با ئی حکومت کے ماتحت محکمہ جا ت کے افسرا ن کو ر ریٹرننگ آفیسر لگایا گیا ہے ایسے حا لا ت میں شفاف انتخا با ت کیسے ہو نگے جب حکومتی جما عت خو د الیکشن میں حصہ لے رہی ہو انتخابی عمل کی نگرا نی بھی صو با ئی حکومت کے ہی اہلکار کر رہے ہیں یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہو گی انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے سر برا ہ عمران خا ن حقیقی معنو ں میں شفاف انتخابات کرا نا چاہتے ہیں تو بلدیاتی انتخابات پر صو با ئی حکومت کے اختیارات معطل کر کے گورنر کو دیں سرکاری فنڈ ز کا استعمال روک دیں پھر دیکھتے ہیں کہ عوا م تحریک انصاف کے ساتھ ہیں یا سہ فریقی اتحاد کے ساتھ ، انہوں نے کہا کہ ڈیر ہ اسماعیل خان میں ترقیاتی کام نہ ہو نے کے برا بر ہیں صو با ئی حکومت کی کار کر دگی صفر ہے عمرا ن خا ن کرپشن کے خا تمے کی با تیں کر تے ہیں جبکہ صو با ئی وزیر ما ل افسران کو فو ن کر کے کمیشن طلب کر تا انہوں نے کہا کہ ڈیر ہ اسماعیل خا ن میں سہ فریقی اتحا د کامیابی حاصل کریگا تحریک انصاف اب اپنے نظریاتی ورکرو ں کے بجا ئے سیا سی جما عتو ں کے لوٹو ں پر انحصار کر رہی ہے جو اس جما عت کی تنزلی کی واضع مثا ل ہے

متعلقہ عنوان :