وفاقی وزیربرائے پانی وبجلی اوروزیرمملکت برائے پانی وبجلی کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کے لیے لیسکوکے تمام آپریشن سرکلزمیں کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 18 اپریل 2015 12:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) وفاقی وزیربرائے پانی وبجلی اوروزیرمملکت برائے پانی وبجلی کی ہدایت پرلیسکوکے تمام آپریشن سرکلزمیں کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرہیومن ریسورس لیسکوآپریشن سرکل ساؤتھ آفس واقع غازی روڈڈیفنس، جنرل مینجر/ آپریشن ڈائریکٹرلیسکوآپریشن سرکل ایسٹ آفس واقع شالامارٹاؤن، کسٹمرسروس ڈائریکٹرلیسکوآپریشن سرکل سنٹرل آفس واقع سیدپورملتان روڈ ،مسٹرظفراقبال مینجرسی۔

ایس لیسکوآپریشن سرکل اوکاڑہ آفس،چیف انجینئرنارتھ لیسکوآپریشن سرکل نارتھ آفس واقع بوہڑوالہ چوک،مینجرسی۔ایس اطہرحسین لیسکوآپریشن سرکل شیخوپورہ آفس اورمینجرایس اینڈآئی آپریشن سرکل قصورآفس میں عوامی شکایات سنیں اور فوری طورپرصارفین بجلی کے بلوں اوردیگرامورسے متعلق شکایات کے ازالہ کا حکم دیاتاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :