سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری طارق محبوب دل کا دورہ پڑنے سے جیل میں انتقال کر گئے

ہفتہ 18 اپریل 2015 12:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری طارق محبوب دل کا دورہ پڑنے سے جیل میں انتقال کر گئے۔ طارق محبوب کو چند روز قبل رینجرز نے نیو کراچی سے گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سنی اتحاد کونسل کے رہنماء طارق محبوب دل کا دورہ پڑنے سے جیل میں انتقال کر گئے۔وہ دل اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے، انہیں چند روز قبل رینجر نے ٹارگٹ کلرز کی معاونت کے الزام میں نیو کراچی سے گرفتار کیا اور انسداد دہشت گردی عدالت نے طارق محبوب کو 90روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :