شاہکوٹ،ٹوانہ کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی ، 12مسافر زخمی

ہفتہ 18 اپریل 2015 12:47

شاہکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء )شاہکوٹ کے نواحی گاوٴں ٹوانہ کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12مسافر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔