پاکستان کی افغانستان میں ہونیوالے دہشتگرد حملے کی مذمت،ہلاکتوں پراظہار افسوس

ہفتہ 18 اپریل 2015 12:47

اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) پاکستان نے افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ہونیوالے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے افغانستان کے صوبے جلال آباد میں ہونیوالے دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے اور حملے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کیلئے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر کو معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں ہے،پاکستان خوددہشتگردی کا شکار ہے،افغان بھائیوں کا دردسمجھتے ہیں ۔

یادرہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں خود کش بم دھماکے میں 40 افراد ہلاک جبکہ 100 زخمی ہو گئے ۔افغانستان صوبہ ننگرہار کے پولیس سربراہ فضل احمد شہرزاد نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایک بینک کے سامنے ہوا۔ دھماکہ ایک خود کش بمبار نے کیا جو موٹر بائیک پر سوار تھا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب سرکاری ملازمین نیو بینک کابل کی شاخ کے سامنے اپنی تنخواہ لینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔

متعلقہ عنوان :