چین کے صدر شی جنگ پنگ کے دو روزہ سرکاری دورے پرپرسوں اسلام آباد پہنچیں گے

ہفتہ 18 اپریل 2015 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) چین کے صدر شی جنگ پنگ کے دو روزہ سرکاری دورے پرپیر کو اسلام آباد پہنچیں گے ، وفد میں خاتون اول میڈم پنگ لی ایوان کابینہ کے سینئر اراکین اور کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان بنیادی ڈھانچے، توانائی اور مواصلات کے شعبوں کے اہم ترقیاتی منصوبوں سے متعلق کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے، دورے میں چینی صدر چین کو ملک کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے گا۔

دفترخارجہ کے مطابق چینی صدر کا رواں سال کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ اس دورہ میں ایک بڑا وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا۔ جس میں خاتون اول میڈم پنگ لی یوان کابینہ کے سینئر اراکین اور کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

چین کی بڑی کاروباری کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز بھی ان کے وفد میں شامل ہوں گے۔ اپنے دورے میں صدر شی جنگ پنگ صدر ممنون حسین سے ملاقات کریں گے جو ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

چین کے صدر وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے ۔بعد میں دونوں ممالک کے درمیان بنیادی ڈھانچے، توانائی اور مواصلات کے شعبوں کے اہم ترقیاتی منصوبوں سے متعلق کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ دورے میں چینی صدر چین کو ملک کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے گا۔ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی چینی صدر سے ملاقات کریں گے

متعلقہ عنوان :