اسلام آباد : سلمان تاثیر قتل کیس، ممتاز قادری کی سزا کے خلاف اپیل ابتدائی سماعت کے لیے منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اپریل 2015 12:32

اسلام آباد : سلمان تاثیر قتل کیس، ممتاز قادری کی سزا کے خلاف اپیل ابتدائی ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18 اپریل 2015ء) : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ممتاز قادری نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی جسے ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق ممتاز قادری کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے لیے چیف جسٹس ناصر الملک نے دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا ہے. دو رکنی بنچ ممتاز قادری کی اپیل پر 20 اپریل کو سماعت کرے گا.