افغانستان ‘جلال آباد بینک کے قریب تین دھماکے ‘ 40افراد جاں بحق ‘ درجنوں زخمی ‘ بعض کی حالت نازک

ہفتہ 18 اپریل 2015 12:13

افغانستان ‘جلال آباد بینک کے قریب تین دھماکے ‘ 40افراد جاں بحق ‘ درجنوں ..

جلال آباد /کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) افغانستان کے شہر جلال آباد میں بینک کے قریب تین دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ‘سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا افغان میڈیا کے مطابق ہفتہ کی علی الصبح جلال آباد میں واقع کابل بینک کے قریب تین دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 40افراد جاں بحق درجنوں زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے دھماکے کے فوری جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس چیف فضل احمد شیرزاد کے حوالے سے بتایا کہ ہفتہ کی صبح جلال آباد میں واقع کابل بینک کے باہر ایک خودکش حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب ملٹری اور سرکاری ملازمین اپنی تنخواہیں وصول کرنے کیلئے وہاں جمع تھے۔

(جاری ہے)

ننگرہار پولیس ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان حضرت حسین مشرق وال نے بتایا کہ واقعہ صبح سوا آٹھ بجے پیش آیا افغانستان صوبہ ننگرہار کے پولیس سربراہ فضل احمد شہرزاد نے بتایا کہ دھماکہ ایک خود کش بمبار نے کیا جو موٹر بائیک پر سوار تھا انھوں نے کہا کہ ابھی یہ بتانا قبل از وقت ہے کہ آیا اس شخص نے خودکش بیلٹ پہن رکھی تھی یا پھر دھماکہ خیز مادہ گاڑی سے نصب تھا۔ افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں -

متعلقہ عنوان :