ا مریکی صدر اوبامااور چینی صدر کا شاہ سلمان کو فون، یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 18 اپریل 2015 12:13

واشنگٹن /ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) امریکا کے صدر براک اوباما نے سعودی عرب فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو یقین دلایا ہے کہ واشنگٹن، سعودی عرب کی سیکیورٹی کا اہتمام کرتا رہے گااس امر کا اظہار صدر اوباما نے ٹیلی فون پر خادم الحرمین الشریفین سے یمن، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم الحرمین الشریفین نے چین کے صدر ژی جن پنگ سے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں دوست ملکو ں کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :