اینٹیگا ٹیسٹ ، جیسن ہولڈر کی سنچری نے ویسٹ انڈیز کو یقینی شکست سے بچا لیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 12:04

اینٹیگا ٹیسٹ ، جیسن ہولڈر کی سنچری نے ویسٹ انڈیز کو یقینی شکست سے بچا ..

اینٹیگا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اپریل۔2015ء) ویسٹ انڈین لوئر آرڈر بلے بازوں کی مزاحمت نے پہلے ٹیسٹ میں فتح کی انگلش امیدیں چکنا چور کر ڈالیں۔ میچ کے چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تھا تو ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں پر98 رنز بنا لئے تھے اور اس کو میچ میں کامیابی کیلئے 340 رنز کی ضرورت تھی۔ میزبان ٹیم کیلئے میچ کا آخری دن بھی کٹھن امتحان سے کم نہ تھا ۔

چائے کے وقفے تک کیریبین ٹیم نے چھ وکٹوں پر 268رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر ترتیب دیا تھا۔ انگلش کپتان الیسٹر کک نے آخری دن صبح کے سیشن میں جیمز اینڈرسن کو استعمال کرنے کے بجائے جیمز ٹریڈ ویل اور سٹوارٹ بروڈ کا داؤ کھیلا۔ابتدائی سات اوورز میں مارلن سیمیولزاور ڈوین سمتھ کی جانب سے صرف ایک رن بنایا جا سکا۔ اس دوران جیمز ٹریڈ ویل نے ڈوین سمتھ کو 65رنز پر کریز چھوڑنے پر مجبورکردیا اورپھر جیمز اینڈرسن نے مارلن سیمیولز کا 23رنز پر قصہ تمام کردیا۔

(جاری ہے)

شیو نرائن چندر پال صرف13رنز بنا سکے اور جرمین بلیک ووڈ کی اننگز 31رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔ 189رنز پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد دینش رام دین نے جیسن ہولڈر کے ہمراہ ساتویں وکٹ کیلئے 105رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی۔ رامدین 57رنز کی اننگز تخلیق کر سکے جبکہ جیسن ہولڈر105اور کیمار روچ15 رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ جیمز اینڈرسن اور جو روٹ نے دو ، دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا ۔ جیسن ہولڈ کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :