پشاور : خیبر پختونخواہ سے آنے والے کنٹینرز کا پنجاب میں داخلہ روک دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اپریل 2015 11:56

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18 اپریل 2015ء) : خیبر پختونخواہ سے آنے والے کنٹینرز اور ٹرالرز کاا پنجاب میں داخلہ روک دیا گیا ہے جس کے باعث جی ٹی روڈ پر کنٹینرز اور ٹرالر کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں.

(جاری ہے)

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات پر کنٹینرز کا پنجاب میں داخلہ بند کیا گیا ہے. جبکہ خیر آباد پُل اور اٹک پُل پر بھی کنٹینرز اور ٹرالر کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئی ہیں جس کے باعث ٹریفک روانی متاثر ہو رہی ہے.

متعلقہ عنوان :