چیچہ وطنی،پولیس کی کارروائی، 14 ماہ کا اِغوا شدہ بچہ بازیاب

ہفتہ 18 اپریل 2015 11:52

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) چیچہ وطنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 ماہ کے اغوا شدہ بچے کو بازیاب کرالیا۔ ڈی پی او کے مطابق محمد آباد میں گھروں میں کام کرنے والی نے 21مارچ کو الطاف حسین کے 14 ماہ کے بچے کو اغوا کیا تھا، پولیس نے ملزمہ ، اس کے شوہر کے علاوہ اس کی 4 دیگر رشتے دار خواتین کو بھی حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمہ کے مطابق اسکا بیٹا فوت ہوگیا تھا اس لیے اس نے بچے کو اغوا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :