لاہور،آئل ٹینکر لیکج روکنے کے دوران ملازم کی حالت غیر ، ہسپتال منتقل

ہفتہ 18 اپریل 2015 11:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) لاہور میں آئل ٹینکر لیکج روکنے کے دوران ٹینکر ملازم نوجوان کی حالت غیر ہو گئی جسے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے دھرمپورہ علامہ اقبال روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر آئل منتقل کرتے ہوئے آئل ٹینکر لیک ہو گیا جس سے پٹرول کافی مقدار میں ضائع ہوگیا۔ اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ملحقہ سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی جس سے شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ پٹرول کی بدبو سے آئل ٹینکر کا ورکر 22 سالہ عبدالقیوم شدید متاثر ہوا جسے حالت غیر ہونے پر سروس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :