وہاڑی ، ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدی کوپھانسی دے دی گئی

ہفتہ 18 اپریل 2015 11:52

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) وہاڑی کی ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدی کوپھانسی دے دی گئی، جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے 60 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جاچکا ہے ۔ہفتہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں سزائے موت کے ایک مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

مجرم منظور نے 2001 ء میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل فدا حسین کو قتل کردیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو دومرتبہ سزائے موت کا حکم سنایاتھا۔صدر پاکستان کی جانب سے بھی رحم کی اپیل مسترد کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 60 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :