کاکول : 132 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ، افغان چیف آف جنرل سٹاف مہمان خصوصی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اپریل 2015 10:56

کاکول :  132 ویں پی ایم اے  لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ،  افغان چیف آف جنرل ..

کاکول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18 اپریل 2015ء): آئی ایس پی آر کے مطابق 132 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کاکول میں جاری ہے جبکہ تقریب میں افغان چیف آف جنرل سٹاف بطور مہمان خصوصی شر کت کر رہے ہیں.

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی فوج کے سر براہ پاکستانی کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شر کت کر رہے ہیں تقریب میں تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس نے حلف اٹھایا.

جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان چیف آف آرمی سٹاف جنرل شیر محمد کریمی کا کہنا تھا کہ آپ ااپنے ملک کا مستقبل ہیں.کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے. انہوں نے مزید کہاکہ دونوں ممالک کو خطے میں بیرونی سے زیادہ اندرونی خطرات لاحق ہیں، خطے میں امن دونوں ممالک کے لیے ضروری ہے، خطے میں امن و امان کا قیام سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے.