آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات،سرحد کے دونوں اطراف دہشتگردی کے خاتمے پر اتفاق

دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے گااور انہیں کہی سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، آرمی چیف

جمعہ 17 اپریل 2015 22:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف دہشتگردی کے خاتمے اورسرحد کے دونوں پار دہشتگردوں کی آمدورفت روکنے پر بھی اتفاق کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے گااور انہیں کہی سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز افغان چیف آف جنرل سٹاف جنرل شیر محمد کریمی نے جنرل ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا. معزز مہمان کا ڈی ایچ کیو پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے جنرل شیر محد کریمی کو سلامی بھی پیش کی. اپنے دورے کے دوران انہوں نے یادگاہ شہداء پر بھی حاضری دی اور یادگار پر پھول چڑھائے جس کے بعد چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور جنرل شیر محمد کریمی نے تفصیلی ملاقات کی جس میں دوطرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و امان کی صورتحال پاک افغان سرحد میں دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے اور افواج کی ٹریننگ پر بھی غور کیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل شیر محمد (آج ) ہفتہ کوکاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے اور کسی بھی افغان فوجی سربراہ کا کاکول کا پہلا دورہ ہوگا اور پہلی بار کوئی افغان فوجی سربراہ پاک فوج کے جوانوں سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرینگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف دہشتگردی کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا ہے۔دونوں عسکری رہنماوں نے سرحد کے دونوں پار دہشتگردوں کی آمدورفت روکنے پر بھی اتفاق کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے گااور انہیں کہی سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔